کاشف، عرفان، سلیم اور شہزاد سے 1کلو آئس بر آمد، مقدمات درج
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈا ئون کے دوران ایس ایچ او شیراکوٹ عمران اسلم چٹھہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چار آئس فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو شیراکوٹ کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان میں کاشف، عرفان، سلیم اور شہزاد شامل ہیں، جو لاہور کے مختلف علاقوں میں آئس فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلوگرام سے زائد آئس بر آمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شیراکوٹ عمران اسلم چٹھہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔