کینٹ، سِول لائنز اور گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، آئس و چرس برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا ایس آئی بشارت علی نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروش امتیاز، تقی گوہر اور عمران کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد ہوئی۔اسی طرح سِول لائنز ڈویڑن کی گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش فیصل اور حبیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 260 گرام آئس اور 220 گرام چرس برآمد کی۔دوسری جانب گلبرگ پولیس نے تین منشیات فروش ریاض، خرم اور زین کو حراست میں لے کر مجموعی طور پر 2 کلو 700 گرام چرس اور 640 گرام آئس برآمد کر لی۔پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا، ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں، ان کے خلاف خفیہ و مؤثر کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔