لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 9 ملزمان کوگرفتار کرلیاملزمان کو تاش پر سٹے بازی اور منشیات فروشی کرنے پر گرفتار کیا گیا پولیس کے مطابق ملزم شہباز کے قبضہ سے 1480 گرام چرس برآمد کی گئی ملزم رہائشی ایریا میں منشیات فروشی کر رہا تھا پولیس نے دھر لیاملزمان بلال،نعیم،نبیل،جلیل،شعیب اور مراد کو تاش پر سٹے بازی کرتے گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم موبائل اور تاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاایس پی سٹی بلال احمد نے کریک ڈاؤن کرنے پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے