شیراکوٹ پولیس ، 3 منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں نوید بابو صابو، اللہ دتہ عرف بلا اور ذوہیب پٹھان شامل ہیں۔پولیس نے نوید بابو صابو اور اللہ دتہ عرف بلا کو دو موریہ پل جبکہ ذوہیب پٹھان کو نیازی اڈا کے علاقے سے گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلوگرام سے زائد چرس اور آدھا کلوگرام سے زائد افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شیراکوٹ عمران اسلم چٹھہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔