قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایس او آئی یو ریفریشر کورس مکمل

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا وزٹ، 200 افسران کو خواتین قوانین پر لیکچر
 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور میں سات روزہ ایس ایس او آئی یو ریفریشر کورس کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خواتین کے حقوق اور ان کے حوالہ سے قوانین پر ایس ایس او آئی یو کی 7 روزہ ریفریشر کورس کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 7 روزہ ریفریشر کورس کا وزٹ کیا۔ 7 روزہ ریفریشر کورس میں خواتین پولیس افسران سمیت 200 پولیس افسران نے حصہ لیا۔ فوکل پرسن مبشرہ اکرم سمیت لیگل انسٹرکٹرز نے پولیس افسران کو اینٹی ریپ (تحقیقات اور سماعت) ایکٹ، 2021 پر لیکچر دیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق انچارج انویسٹی گیشنز خواتین سے زیادتی کے مقدمات میں ناقص تفتیش پر براہ راست ذمہ دار ہوں گے۔ خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ سخت احتسابی عمل کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کی ٹریننگ اور تربیت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ فوکل پرسن مبشرہ اکرم سمیت لیگل انسٹرکٹرز نے پولیس افسران کو اینٹی ریپ (تحقیقات اور سماعت) ایکٹ، 2021 پر لیکچر دیا۔ 7 روزہ ریفریشر کورس میں SSOIU یونٹ کے متعلق آگاہی، خواتین کے حوالے سے قوانین اور حقوق پر لیکچر دیے گئے۔ ریفریشر کورس کے اختتام پر تفتیشی افسران کا امتحانی ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ایسے ریفریشر کورس کی مدد سے تفتیشی افسران کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہو گا۔ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مختلف قسم کے کورسز، ورکشاپ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔