لاہور (خصوصی رپورٹ) ریجنل ٹریننگ سنٹرکے زیرِ اہتمام سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے تعاون سے ڈرائیورز کے لیے 17واں ریفریشر کورس گزشتہ روز ریجنل ٹریننگ سنٹر لیسکو میں منعقد کیا گیا،جس میں50 ڈرائیورز نے شرکت کی جبکہ مجموعی طور پر اب تک 500ڈرائیورز کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔