ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جوانوں سے ملاقات

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے میٹ دی فورس پروگرام کے تحت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر تھانوں،ڈولفن،پی آریوودیگر یونٹس کے افسران واہلکارموجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جوانوں سے ویلفیئر،مسائل بارے دریافت کیااور متعلقہ افسران کو حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔ فیصل کامران نے کہا کہ آپ پولیس فورس کا اہم اور بڑا حصہ ہیں۔ فرض شناس افسران واہلکارپولیس فورس کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہمارا نصب العین ہونا چاہئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دلیر ہوکر ڈیوٹی کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جوانوں کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ میٹ دی فورس پروگرام کا مقصد جوانوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔