لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیالاہور پولیس نے نجی فلاحی ادارے مغل آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے یہ کیمپ لگایاجہاں پولیس افسران اور جوانوں کے مفت آنکھوں کے معائنے کے ساتھ فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق ماہر امراض چشم ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کی نظر کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مفید مشورے و احتیاطی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی صحت، میڈیکل فٹنس اور ویلفئیر سہولیات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، کیونکہ صحتمند پولیس افسران و جوان بہتر انداز میں عوام کی خدمت انجام دے سکتے ہیں ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نجی ویلفئیر اداروں کے تعاون سے نہ صرف پولیس اہلکاروں بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ فری آئی کیمپ میں مجموعی طور پر 250 پولیس افسران و جوانوں کا معائنہ کیا گیا۔