افسران و اہلکاروں کی شرکت، نئی تعیناتی پر نیک تمنائیں اور کامیابی کی دعائیں پیش
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی منزہ کرامت کے تبادلے پر ان کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی منزہ کرامت نے بطور ایس پی ہیڈ کوارٹرز 15 ماہ خدمات انجام دیں اور اب وہ ایس پی سول لائنز ڈویڑن کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ تقریب میں ڈی ایس پیز، ریزرو انسپکٹرز، لائن افسران اور دفتری عملے نے شرکت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر ایس پی منزہ کرامت نے تمام افسران، جوانوں اور دفتری عملے کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور ایس پی ہیڈ کوارٹرز خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی۔ تقریب کے شرکاء نے ان کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات اور کامیابی کی دعا کی۔