قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں الیکٹرک شاپ پر چوری

 لاہور (کرائم رپورٹر) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں نامعلوم چور الیکٹرک شاپ سے ہزاروں روپے مالیت کی تار چوری کر کے فرار ہو گیا۔ واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس نے فوٹیج کی مدد سے چور کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد چور کو گرفتار کر لیا جائے گا