لاہور(کرائم رپورٹر)سندر انڈسٹریل اسٹیٹ پلاسٹک میٹیریل بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی ہوگئی بتایا گیا ہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ پلاسٹک میٹیریل بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پرقابوپالیا جس کے باعث فیکٹری میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔