قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے موٹر سائیکل چور پکڑ لیے

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات کی روشنی میں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور اور سنیچر گینگ کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل، موبائل فون اور لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاؤن شپ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عاقب علی اور عثمان علی شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ایس پی صدر نے موٹر سائیکل چور اور سنیچر گینگ کی گرفتاری کرنے پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔