قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،شہری کا قاتل ایک گھنٹے کے اندر گرفتار

 ڈی آئی جی فیصل کامران نے نوٹس لیتے  ملزم  فرقان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھری کے وار سے شہری کے قتل کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق ملزم کی شناخت محمد فرقان کے نام سے ہوئی ہیواقعے کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس پر ایس پی صدر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھر کے باہر سگریٹ پینے سے منع کرنے پر پیش آیا، جس دوران تلخ کلامی لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔لڑائی کے دوران ملزم نے محمد حسین نامی شہری پر چھری کے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیازخمی کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔