لاہور(کرائم رپورٹر)قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے دو رکنی متحرک سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کاروائی کے دوران سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کاشف علی اور شاہ گران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے متعدد بچوں کی سائیکلیں برآمد کر لی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاؤن شپ اور لاہور گردونواح میں گھر کا گیٹ پھلانگ کر سائیکل اٹھا لے جاتے تھیاور واردات کے بعد سائیکلیں فروخت کر کے رقم آپس میں تقسیم کرتے تھے