پولیس مقابلے،2زیر حراست ڈاکو ہلاک

زیر حراست ملزم عدنان چوہنگ میں ، 25 سالہ گلزیب نشتر کے علاقے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی ڈی کے لاہور میں2مبینہ مقابلے، زیر حراست دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلے چوہنگ اور نشتر کے علاقے میں ہوئے۔ سی سی ڈی اہلکار زیر حراست ملزمان کو ریکوری کے لیے لے کر گئے۔ زیر حراست ملزمان کو چھڑوانے کے لیے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ زیر حراست ملزم عدنان چوہنگ میں ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، 25 سالہ گلزیب نشتر کے علاقے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ مارے گئے ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، قتل، اقدام قتل سمیت کئی درجن وارداتوں میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ سی سی ڈی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کی مگر کوئی ملزم ہاتھ نہ آیا۔ مبینہ مقابلوں میں سی سی ڈی اہلکار، گاڑیاں محفوظ رہیں۔ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔