ملزم نقاش کو اس کے 3ساتھیوں نے چھڑایا اور فرار ہوگئے،گھیرا ئو پر فائرنگ،ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا
سرگودھا(خصوصی رپورٹ)تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پولیس مقابلے میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس ملزم نقاش کو برائے بر آمدگی ناجائز اسلحہ لیکر جار ہی تھی ، 3 نامعلوم ملزم اس کو پولیس حراست سے چھڑوا کر فرار ہو گئے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چک 79 شمالی کے قریب گھیرا ڈالا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ رکنے پر دوران سرچ آپریشن ملزم نقاش مردہ پایا گیا ،پولیس کے مطابق وہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو ا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔