سی ڈی اہلکار طارق اورشاہد کو ریکوری اور ساتھی ملزموں کی گرفتاری کے لئے لے جارہے تھے ،بادامی باغ میں حملہ ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کابادامی باغ میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ دو زیرحراست ملزمان کو پار کر دیا گیارات کے اندھیرے میں سی سی ڈی کے متعدد جعلی پولیس مقابلے ہو چکے،ارباب اختیار خاموش سی سی ڈی کا دعوی ہے کہ ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان کو ساتھیوں کی گرفتاری اور ریکوری کیلئے لے جایا جا رہاتھاملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جیسی پرانی سٹوری ایک بار پھر سامنے آئی فائرنگ کی زد میں آکر ملزم طارق اور شاہد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ہلاک ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا