تلخ کلامی پر چھریوں کے وار، شہری قتل

 بیڑ پنڈ جوہر ٹاؤن میں تلخ کلامی پر چھریاں مارنے والے باپ ،2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) بیڑ پنڈ جوہر ٹاؤن میں تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بیڑ پنڈ جوہر ٹاؤن میں تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والا شبیر ہسپتال میں چل بسا، جبکہ عبدالحسیب اور عبدالعلیم ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے دوران 3 افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان محمد حنیف، اس کے بیٹے اویس حنیف اور عدیل حنیف کو گرفتار کرلیا تھا۔ ملزموں کے قبضے سے ٹوکہ اور چھرا برآمد کرلیا گیا تھا۔ متاثرہ فریق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔ ملزموں نے اجودھیا پور بیڑ پنڈ میں لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 3 افراد کو زخمی کیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کامیاب کارروائی کرنے پر ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔