پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن کے نواحی قصبہ کلیانہ میں معمولی تلخ کلامی پرنوجوان کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ ملزم ارمان مصطفی کا حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ متاثرہ نوجوان موقع پر ہی خون میں لت پت ہو کر گر پڑا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزم ارمان حملے کے بعد فرار ہو گیا۔