کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون فرید کالونی میں شوہر نے بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ مومن آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، خاتون کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی ۔پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر عارف نے قتل کیا اور گھر سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری بھی ملی ہے، خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔