چیچہ وطنی ( خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال کے علاقے 16/14-ایل میں نالی کے پانی کے تنازع پر ہمسایوں نے چھریوں کے وار کر کے شفیع ولد عبدالحمید کو قتل کر دیا۔ ملزمان طفیل عرف پپو اور اقبال، دونوں ولد پھمن، کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او چیچہ وطنی سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔