چنیوٹ(آئی این پی)دیرینہ دشمنی کی بناء پر میڈیکل اسٹور کے مالک کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے محلہ معظم شاہ میں قائم میڈیکل اسٹور اورنگ زیب نامی شخص جس کا مالک ہے گذشتہ روز دوکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ بشارت وغیرہ نامی لوگوں دیرینہ دشمنی کی بناء پر چھریوں کے پر درپے وار کر دئے جس کے باعث اورنگزیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، اورنگزیب نامی نوجوان او ر مخالفین میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔