مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو 7 سال بعد قتل کر دیا گیا

مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو 7 سال بعد قتل کر دیا گیا

مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ مقتولین کے دو بچے بھی تھے جن کی عمریں 6 اور 3 سال ہیں جبکہ قتل کے وقت مقتولہ حاملہ تھی۔لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں۔ پنجگور کے رہائشی محمد شعیب نے 7 سال قبل کورٹ میرج کی تھی اور کچھ عرصہ قبل مقتول کا سسرال سے راضی نامہ بھی ہو گیا تھا۔حکام نے مزید بتایا کہ مقتولہ کے بھائیوں نے میاں بیوی کو دعوت کے بہانے کوئٹہ بلایا۔ شعیب اپنی اہلیہ اور بھائی کے ساتھ پنجگور سے کوئٹہ روانہ ہوا اور لکپاس کے قریب ایک ہوٹل میں قیام کیا۔ گزشتہ روز مقتولہ کے بھائی ٹیلی فون کرکے وہاں پہنچے اور دونوں کو قتل کر کے فرار ہوگئے۔