راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ اقرا کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کرنے والے میاں بیوی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔
سول جج عمران قریشی نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمان میاں راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا راشد کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، جب کہ شریک ملزمہ روبینہ نوید کو 27 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔تھانہ بنی پولیس نے سخت سیکیورٹی میں تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان سے مکمل تفتیش کی جائے اور آلہ قتل برآمد کیا جائے۔واضح رہے کہ راشد شفیق اور ثنا راشد نے اپنی کم عمر گھریلو ملازمہ اقرا کو صرف بیٹی کی چاکلیٹ کھانے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔