خیرپور ناتھن شاہ میں رات گئے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
شادی شدہ جوڑے کے گھر سے نکلتے ہی مسلح افراد نے ان کا تعاقب کیا، تاہم جوڑے نے بروقت ردعمل دکھاتے ہوئے جان بچانے کے لیے وکیل کے دفتر میں پناہ لے لی۔پولیس کے مطابق وکیل کی اطلاع پر فوراً پولیس موقع پر پہنچی اور جوڑے کو محفوظ طریقے سے گرفتار افراد کے ہاتھوں سے بچا کر سخت سیکیورٹی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکے کا تعلق خیرپور ناتھن شاہ جبکہ لڑکی حیدرآباد کی رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔