گوجر خان کے علاقے سکھو روڈ کے قریب 17 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو ان کے بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے جنوری میں رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی، اور اب وہ کراچی میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ والدین کے مطابق، چار دن قبل ان کا بیٹا صلح صفائی کے بعد اپنی بہن کو کراچی سے واپس لے آیا تھا۔والد نے یہ بھی بتایا کہ بیٹے نے ان کی بیٹی اور اس کے شوہر کو کرائے کے مکان میں رہنے دیا تھا۔ گزشتہ روز جب والدین بیٹی کو دیکھنے پہنچے، تو گھر میں شور شرابہ جاری تھا، اور اس دوران ان کے بیٹے نے انہیں دیکھتے ہی پستول نکال کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہو گئی۔پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔