ایمسٹر ڈیم (آئی این پی)ڈچ حکومت نے غزہ کی صورت حال کو ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ دفاع قرار دیتے ہوئے اس پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اسرائیل کے سفیر کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نیدرلینڈ نے اسرائیل کے 2انتہاپسند وزرا ء پر ملک میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی۔خبر رساں دارے رائٹرز کے مطابق ڈچ حکومت کی جانب سے گذشتہ شب جاری کردہ ایک خط میں غزہ کی موجودہ صورتحال کو ناقابل برداشت اور ناقابل دفاع قرار دیا گیا ہے، ڈچ حکومت نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے اسرائیلی سفیر کو طلب کرے گی۔