وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات

 اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان کرکٹ کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی اورپاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان اگلے برس کرکٹ سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔نیدرلینڈ نے کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس پاکستان کا دورہ کرے گی اور اے ٹیم کے ساتھ میچ کھیلے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پائیدار بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔نیدرلینڈ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پورا سپورٹ کریں گے۔