مونٹی ویڈیو(آئی این پی )یوراگوئے کی وزارتِ خارجہ نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں یورپی یونین اور عرب سفارتکاروں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے بعد اسرائیلی سفیر مائیکل ہرشکووٹز کو طلب کرلیا ہے تاکہ اس واقعے پر وضاحت لی جا سکے۔واقعے کے دوران یوراگوئے کا ایک نمائندہ بھی ان سفارتکاروں کے ساتھ موجود تھا جن پر فائرنگ کی گئی۔