مظاہرے میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے جو سرخ لباس پہن کر نکلے اور اسے ریڈ لائن مارچ کا نام دیا گیا
مظاہرے نے ایمسٹرڈیم کی 30 فیصد آبادی کو اکٹھا کر دیا ،فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے شانہ بشانہ کھڑے تھے
ایمسٹرڈیم(آئی این پی) نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں لاکھوں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر مارچ کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منتظمین نے بتایا ہے کہ مظاہرے میں تقریبا ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے جو سرخ لباس پہن کر نکلے اور اسے ریڈ لائن مارچ کا نام دیا گیا۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور مختلف نعروں اور بینرز کے ذریعے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔منتظمین کے مطابق اس مظاہرے نے ایمسٹرڈیم کی تقریبا 30 فیصد آبادی کو اکٹھا کر دیا جو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ یہ نیدرلینڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا پرو فلسطین احتجاج قرار دیا جا رہا ہے