روس کا یوکرین کی جیل پر فضائی حملہ: 16افراد ہلاک،35زخمی

جیل پرکیے گئے آٹھ فضائی حملوں میں ایف اے بی بم گرائے گئے ،چارافراد ایک اورحملے میں مارے گئے  
کیف(آئی ا ین پی) روس نے رات گئے  یوکرین پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔یوکرینی میڈیا کے مطابق روس نے اپوریژیا یوکرین میں جیل پر 8فضائی حملہ کیے جس دوران جیل کی عمارت پر FAB بم گرائے گئے۔ یوکرینی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ روسی حملے میں 16 افراد ہلاک اور 35زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق گذشتہ رات ہی یوکرین کے ڈنیپروپیٹروفسک ریجن میں روسی حملوں میں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔