روس نے 48 میزائل اور 470 ڈرون داغے،صدر زیلنسکی کی تصدیق، امداد کا مطالبہ
کیف(آئی این پی )روس نے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر فضائی حملہ کردیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے میں 32 افراد زخمی جبکہ 9 شہری ہلاک ہوئے ہیں،حملے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں،حملے کے بعد کئی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی،خارکیف روسی سرحد سے صرف 30 کلومیٹر دور ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ہونے والے حملے میں کم از کم 36 افراد زخمی ہوئے ہیں