دھماکا چار منزلہ عمارت کے نیچے موجود ایک میٹل سکریپ سٹوریج ایریا میں ہوا، جس سے پوری عمارت منہدم ہوگئی
دمشق،نیویارک (آئی این پی )شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں ایک پرانی جنگی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے۔ شامی سول ڈیفنس کے مطابق دھماکا چار منزلہ عمارت کے نیچے موجود ایک میٹل سکریپ سٹوریج ایریا میں ہوا، جس سے پوری عمارت منہدم ہوگئی۔وائٹ ہیلمٹس کے امدادی کارکنوں نے رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا اور 5خواتین اور 5بچوں سمیت 16لاشیں برآمد کیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے شام میں بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد کے مسلسل خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔