ہلاک ہونے والوں میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جواعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے
سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوی کے گاں بدھل میں پراسرار بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 16ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوروٹوکسن انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔ کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز نیوروٹوکسن کے طور پر کام کر سکتے ہیں