لاہور(آئی این پی)پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے لیے 28اگست اور مانچسٹر سٹیشن کے لیے 29اگست رکھی گئی ہے۔