سول ایوی ایشن اتھارٹی کی برطانیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرانے کی کوششیں تیز

  کراچی(آئی این  پی ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کرانے کی کوششیں تیز کردی، برطانوی سول ایوی ایشن کی ٹیم جنوری 2025 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ برطانوی ہوا بازی کی ٹیم رسمی طور پر سی اے اے اور پی آئی اے کا آڈٹ کرے گی۔