اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان کی تیسری ائیرلائن نے بھی برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کرا دی ۔ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن ایئرسیال نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں مانچسٹر، برمنگھم اور لندن کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے رجوع کیا ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد 5 سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک بار پھر مقامی ایئرلائنز کو یورپی فضاں میں آپریٹ کرنے کا موقع ملا ہے