کراچی(آئی این پی )یورپ میں پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ پر سے پابندی ہٹانے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک ہو گئی ، برطانوی ڈی ایف ٹی (ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ) رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فلائٹ آپریشن فروری میں بحال ہو جائے گا