کراچی(آئی ا ین پی) قومی ایئر لائن نے آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیااور طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔ذرائع نے بتایا کہ سی ای او نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے انتظامات سمیت اصفہانی ہینگر میں برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777 کا جائزہ لیا۔ سی ای او پی آئی اے کی طیارے کو جدید خطوط پر استوار اور مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔سی ای او قومی ایئر لائن کو چیف ٹیکنکل افسرنے برطانیہ کیلئے طیارے پربریفنگ دی ، سی ای او کے ہمراہ دیگر اعلیٰ حکام بھی اصفہانی ہینگر کے دورے پر ساتھ تھے۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کو یو کے سی اے اے سے فلائٹ آپریشن کیلئے درخواست پراجازت کاانتظار ہے۔