ریاض (یواین پی) سعودی عرب کی کم بجٹ فضائی کمپنی فلائی ناس نے کیٹریون کمپنی کے ساتھ مسافروں میں 3 لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔فلائی ناس نے کیٹرنگ سروس کی معروف کمپنی ’کیٹریون‘ کے ساتھ کیا ہے جس کے تحت رمضان المبارک کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس میں افطار کا ٹائم ہونے پرمسافروں کو افطار کرانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے