لاہور(خصوصی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان ہوتی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی لاہور کے قومی حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی اور اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔اپنے جاری کردہ بیان میں امیر بہادر خان ہوتی نے کہا کہ امیدواروں سے درخواستیں موصول کرنے کے عمل اور تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی قیادت اور تنظیمی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد متفقہ امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا جائے گا تاکہ پارٹی بھرپور انداز میں انتخابی عمل کا حصہ بنے۔یاد رہے کہ حلقہ این اے 129 لاہور سے پچھلے الیکشن میں میاں اظہر کامیاب۔ ہوئے تھے جن کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔