اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز ہوگیا جو 29 اپریل تک جاری رہے گا،پولنگ 7 جون بروز اتوار کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کیجاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 30 اپریل کو آویزاں کی جائے گی ،کاغذات کی جانچ پڑتال 6 مئی تک ہوگی، کاغذات کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 11 مئی تک دائر کی جاسکیں گی،نظرثانی شدہ فہرست 15 مئی کو جاری ہوگی،کاغذات نامزدگی 18 مئی تک واپس لئے جاسکیں گے،انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 19 مئی کو ہوگی۔واضع رہے یہ نشست رکن اسمبلی علی حسین خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے۔