این اے 129 لاہور کا ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا‘سعد رفیق کی الیکشن لڑنے سے معذرت

لاہور(آئی  این پی)سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ریٹرننگ افسر عثمان غنی کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ 7 اگست کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔دریں اثناء مسلم  لیگ( ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق  سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا  ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے، بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔