این اے 129 پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں جلد ان سے مشاورت کروں گا ، ن لیگ سے الیکشن نہ لڑنے کا کوئی معاہدہ نہیں :نیربخاری 
لاہور (خصوصی رپورٹ)پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیربخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا ایسا ہوئی معاہدے نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی ، بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں جلد ان سے مشاورت کروں گا ، بلاول بھٹو سے مشاورت کے جلد پیپلزپارٹی کے امیداروں سے درخواسیتیں لینے کی تاریخ دوں گا ،ہم حلقہ این اے 129 سے الیکشن لڑنے کے لئے اپنا پراسیسز مکمل کریں گے۔