این اے 129 ضمنی انتخاب، امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

لاہور (زیڈ این این) این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد کو گیزر کا نشان دیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نعمان کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار وقاص احمد کو کرین، اسد کریم کلواڑ کو گیس سلنڈر اور نجاش خان کو کرکٹ اسٹمپس کا نشان دیا گیا۔ اسی طرح بلال لیاقت کو ٹاور، جواد علی سید کو سیکسو فون اور سہیل عارف کو دروازے کا نشان الاٹ کیا گیا۔دیگر امیدواروں میں عظیم یاسین کو ریڈیو، عمران اشرف کو بیج، عمران علی کو فریج، لیاقت جان کو لیپ ٹاپ اور محمد اکرم ڈوگر کو طے کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ محمد عمر جمیل کو ٹی شرٹ، محمد یاسین کو ٹرائی سائیکل، میاں اویس کو آئل اسٹوو اور میاں عفان کو ریکٹ کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے۔