لاہور (کرائم رپورٹر ) این اے 129 کے ضمنی انتخاب کے لیے لیسکو افسروں کی بڑی تعداد الیکشن ڈیوٹی پر طلب کر لی گئی۔ الیکشن کمیشن نے لیسکو کے 68 افسروں کو پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ون کا چیف ایگزیکٹو لیسکو کے نام باقاعدہ مراسلہ جاری، لیسکو کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی منیجرز اور اسسٹنٹ منیجرز بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور لائن سپرنٹنڈنٹس کو بھی این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں تعینات کیے گئے تمام افسران کو ایک روزہ ٹریننگ کے لیے بلالیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹریننگ کا شیڈول لیسکو انتظامیہ کو ارسال 68 افسر آج صبح الیکشن ٹریننگ کے لیے روانہ ، این اے 129 ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ سٹاف کی تیاریوں میں تمام افسروں کو پولنگ ڈے کے فرائض اور ضابطہ کار سے متعلق خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔