اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلی سطحی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور کرغزستان کی عوام کے باہمی فائدے کے لیے مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔