بیلا روس کیساتھ بہترین تعلقات ہیں‘تعلقات کو فروغ دینگے:وزیراعظم شہباز شریف ‘زرا عت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے:صدر ایگزینڈر لوکاشینکو

پاکستان انتشاراورخونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا(شہبازشریف)

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، یہ پرامن  احتجاج نہیں شدت پسندی ہے‘نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس  اور رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں: وزیراعظم
پاکستان اور بیلا روس میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط‘ بین الپارلیمانی تبادلوں کو مضبوط بنانے‘ دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے  مشترکہ عزم کا اعادہ کیاگیا:مشترکہ اعلامیہ  جاری

اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں‘مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا  ہے انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، یہ پْر امن احتجاج نہیں شدّت پسندی ہے۔رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا  پاکستان کسی بھی انتشار اور خوں ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، مذموم سیاسی مقاصد کے لیے خون ریزی ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، پولیس و رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں لیکن انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔ انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں، انتشاری ٹولہ گزشتہ روز پولیس اہلکار اور آج شہید کیے گئے رینجرز اہلکاروں کے معصوم بچوں و اہلِ خانہ کو جوابدہ ہے۔ مجھ سمیت پوری قوم شہید ہونے والے رینجرز و پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔دریں اثناء  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے  پاکستان اور بیلا روس  کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ۔  دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبو ں میں تعاون کو فروغ  دینے کے  لئے اقدا مات کئے جارہے ہیں ۔  بیلاروس کے صدر ایگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا   روس کے صدر اور وفد کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔    آ ٹھ  سال کے وقفے کے بعد صدر لوکا کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا ھامل ہے ۔    انکی آمد پاکستان اور عوام کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔  انہوں نے کہا   صدر لوکا شینکو کے لئے پاکستان دوسرا گھر  ہے ۔     صدر اور  شینکو اور وفد کے ساتھ بہت سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے بیلا روس کے ساتھ معائدون کو فوری عملی جامہ پہنایا جائیگا۔  بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے اہم   اقدامات  کئے  جا رہے ہیں ۔   صدر لوکا شینکو  ایک مدبر اور بصیرت ت افروز  رہنما ہیں ۔   دونوں ممالک  مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے سنجیدگی سے  مل کر بیٹھیں  گے۔ انہوں نے کہا  دونوں ممالک کے درمیان    آئی ٹی ، زراعت  سمیت مختلف  شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔  انہوں نے  فلسطین  میں جاری  اسر ئیلی  جارحیت کی  شدید مذمت  کر تے ہوے کہا   غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ   حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت  پینتالیس ہزار سے زائد  فلسطینی شہید ہو چکے  ۔   غزہ میں فوری غیر مشروط جنگبندی کا  مطالبہ کرتے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں   بھی حقوق انسانی کی  بد ترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ،۔ مسئلہ کشمیر  کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں  پائیدار  امن کا قیا م نا ممکن ہے ۔   بیلا روس کے صدر    الیگزینڈر لوکا شینکو نے اپنے خطاب میں کہا  وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کے شاندار استقبال اور میزبانی پر شکر گزار ہوں ۔   پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں ۔  انہوں نے کہا   شہباز شریف کو ایک بہترین اور عملی انسان پایا ۔   مذاکرات میں محمد شہبا ز شریف کی مثبت سو چ کا معترف ہوں ۔     ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے مستقبل کے لا ئحہ  عمل پر بات چیت  کی ۔   انہوں نے کہا کہ ہم نے معائدوں اور  مفاہمتی یاد داشتوں پر تیزی سے پیشرفت کرنی ہے ۔ ہمیں موجودہ دور کے مطابق جدید  منصوبوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا  ہمیں موثر  سفارتکاری  کے ذریعے تعمیری رابطوں اور تبادلوں  کو بھی  بڑھا نا  ہو گا ۔ انہوں نے کہا    دونوں ملک  جدید ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے کے مددگار ثابت ہو ں گے ۔ ہمیں عوامی  بہتری کے منصوبوں  پر عمل کرنا  ہو گا ۔  زرا عت  اور  دفاعی  پیداوار کے  شعبوں میں تعاون بڑھانا ہو گا ۔  پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 2025-2027 کے لیے جامع تعاون کے روڈ میپ" پر اتفاق ہواہے جبکہ دوطرفہ اقتصادی تعاون میں تیزی لانے اور درکار قانونی فریم ورک کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے وزیراعظم شہبازشریف اور جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی ملاقات میں کئے گئے