اسلام آباد ،جنیوا (آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اسپیکرز کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کی قیادت میں جنیوا پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس 31 جولائی 2025 تک جاری رہے گی، جس میں پارلیمانی تعاون، امن و انصاف، اور بین الاقوامی روابط جیسے اہم عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔