کراچی( آن لائن )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی معاشی موضوعات پر مبنی کتاب ‘‘معیشت اور پارلیمنٹ کی کراچی میں منعقدہ تقریبِ رونمائی سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کتاب یا خودنوشت کی تحریر میں صدق اور حقیقت پسندی بنیادی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ مصنف پر یہ اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تاریخ کے ساتھ دیانت داری سے پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب ‘‘چاہے یوسف سے صدا’’ کی تحریر کا آغاز قید کے دوران کیا تھا۔ ان کے مطابق سفرنامہ لکھنا نسبتاً آسان ہو سکتا ہے، مگر اپنی زندگی کو تاریخ کے تناظر میں قلم بند کرنا جر ت، تسلسل اور مستقل مزاجی کا تقاضا کرتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے معیشت اور پارلیمنٹ کے باہمی تعلق کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کسی ایک کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا